شانگلہ :تجاوزات آپریشن ،8بچے ندی میں گرگئے،2جاں بحق

 اسسٹنٹ کمشنر کی نگرانی میں آپریشن کے دوران سیڑھیاں اچانک ٹوٹ گئیں
شانگلہ(خصوصی رپورٹ )تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران 8 بچے ندی میں گرگئے، 2 جاں بحق ،اسسٹنٹ کمشنر کی نگرانی میں آپریشن جاری تھا کہ تجاوزات ہٹانے کے دوران عمارت کے ساتھ بنی سیڑھیاں اچانک ٹوٹ گئیں، پولیس کے مطابق منگل کو شانگلہ کی تحصیل پورن میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، واقعہ کے بعد زخمی بچوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر زہسپتال پورن منتقل کردیا گیا۔یاد رہے کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کے بعد انتظامیہ نے تجاوزات کے خلاف کارروائیاں تیز کردی ہیں، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ اور ضلع خیبر سمیت مختلف علاقوں میں قائم غیر قانونی تعمیرات ہٹانے کے لیے آپریشن کیا گیا۔انتظامیہ کے مطابق غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔ حکام نے شہریوں اور دکانداروں پر زور دیا ہے کہ وہ قانون کی پابندی کریں اور سڑکوں، فٹ پاتھوں اور عوامی گزرگاہوں کو آمدورفت کے لیے کھلا رکھیں۔