میاں بیوی نے زہر نگل لیا، شوہر جاں بحق

 نادر کا اپنی بیوی سویرا سے جھگڑا ہوا، خاوند نے طیش میں آ کر زہریلی گولیاں کھا لیں،ہسپتال جاتے راستے ہی میں دم توڑ گیا
شوہر نادر کی موت کی اطلاع ملنے پر اس کی اہلیہ سویرا نے بھی زہریلی گولیاں کھا لیں، بروقت علاج کے باعث اس کی جان بچا لی گئی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)علی پور کے تھانہ سٹی کی حدود میں معمولی تکرار کے بعد میاں بیوی نے زہریلی گولیاں کھا لیں، جس کے نتیجے میں شوہر جاں بحق ہو گیا جبکہ بیوی کو بروقت طبی امداد دے کر بچا لیا گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق موضع گھلواں کی بستی کارچ والا میں نادر نامی شخص کا اپنی بیوی سویرا سے جھگڑا ہوا، جس پر خاوند نے طیش میں آ کر زہریلی گولیاں کھا لیں۔ اسے اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے ہی میں دم توڑ گیا۔شوہر نادر کی موت کی اطلاع ملنے پر اس کی اہلیہ سویرا نے بھی زہریلی گولیاں کھا لیں، جسے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال علی پور منتقل کیا گیا، جہاں بروقت علاج کے باعث اس کی جان بچا لی گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق ورثا نے قانونی کارروائی کرانے سے انکار کرتے ہوئے نادر کی بغیر کارروائی تدفین کر دی۔