پنجاب بلدیاتی انتخابات ، صوبائی کابینہ کمیٹی بنانیکی ہدایت

مشاورتی اجلاس 20اگست کو طلب، پہلے کمیٹی تشکیل دے کر آگاہ کیا جائے 
 پولنگ کی تاریخ پر مشاورت کی جائیگی:الیکشن کمیشن کا چیف سیکرٹری کو خط 
اسلام آباد (بیورو رپورٹ)الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی تاریخ کے اعلان پر مشاورت کیلئے صوبائی کابینہ کی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے۔ الیکشن کمیشن کے چیف سیکرٹری پنجاب کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ صوبائی کابینہ کی کمیٹی مشاورتی اجلاس سے پہلے تشکیل دی جائے تاکہ بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ کی تاریخ کے اعلان پر مشاورت کی جا سکے۔ الیکشن کمیشن میں مذکورہ مشاورتی اجلاس 20 اگست کو طلب کیا گیا اور صوبائی کابینہ کی کمیٹی سے اجلاس میں شرکت کی درخواست کی گئی ہے۔ پنجاب حکومت کو کمیٹی کی تشکیل سے آگاہ کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔