سرکاری نرخوں پرروٹی ، آٹے کی فراہمی یقینی بنانیکی ہدایت

ذخیرہ اندوزی اور مہنگائی کیخلاف کارروائی کی جائے:سیکرٹری پرائس کنٹرول 
لاہور (خصوصی رپورٹ)سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر احسان بھٹہ نیگزشتہ روز کنٹرول روم کا دورہ کیا اور افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا،سیکرٹری پرائس کنٹرول نے مختلف اضلاع کی چیک پوسٹوں کی سی سی ٹی وی کیمروں کی لائیو سٹریمنگ بارے استفسار کیا،دوران لائیو سٹریمنگ اٹک اور ڈیرہ غازی خان چیک پوسٹس پر کال کر کے مشکوک ٹرکوں کی نقل و حرکت کو رپورٹ کیا،مانیٹرنگ سیل کے افسران نے ذخیرہ اندوزی کے خلاف رات گئے تک کی جانیوالی کارروائیوں بارے سیکرٹری پرائس کنٹرول کو بریفنگ دی،پنجاب کی 131 فیڈ ملز میں سے اب تک 85 فیڈ ملز چیک کی جا چکی ہیں،سپیشل برانچ کے نمائندے نے رپورٹس پر کی گئی کارروائی کے بارے میں بھی آگاہ کیا، اس موقع پر سیکرٹری پرائس کنٹرول نے تمام محکموں کو چوکس رہنے اور حکومتی احکامات پر سختی سے عملدر آمد کی ہدایت دی، ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کیخلاف کریک ڈا ئون کا دائرہ وسیع کیا جارہا ہے،سرکاری نرخوں پر روٹی اور آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے، کنٹرول روم میں مانیٹرنگ اور کڑی نگرانی کے ذریعے حکومتی پالیسی پر عمل یقینی بنایا جائے گا۔