سرکلر روڈ پر فٹ پاتھ ، گاڑیوں کیلئے پارکنگ بنانیکی ہدایت

نیسپاک ٹیم مکس ٹریفک کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن بنائے :ڈی جی 
لاہور (خصوصی رپورٹ )ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے گزشتہ روز آزادی چوک، لاری اڈہ، دو موریہ پل، ریلوے سٹیشن کے اطراف کے علاقوں کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ماڈل کے تحت ان علاقوں میں مجوزہ ڈیزائن کا جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے سرکلر روڈ پر فٹ پاتھ اور گاڑیوں کے لیے پارکنگ بنانے کی ہدایت کی۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اور چیف انجینئر ٹیپا نے بریفنگ دی۔ریلوے سٹیشن کے سامنے شاندار پارکنگ ایریا اور گرین ایریا کو ڈویلپ کیا جائے گا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ ریلوے سٹیشن کے اطراف سے تجاوزات و گندگی کا خاتمہ ہو گا۔ریلوے سٹیشن کے اطراف گندگی ،دیواروں کا خاتمہ اور املاک کے فساڈ کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔ ریلوے سٹیشن کے اطراف پیدل چلنے والوں کے لیے واک ویز اور فٹ پاتھ بنائے جائیں گے۔یونیفارم ڈویلپمنٹ سے پورے علاقے کو ایک نئی شکل ملے گی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے نیسپاک ٹیم کو مکس ٹریفک کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن بنانے کی ہدایت کی۔