آٹزم سکول منصوبے کے تعمیراتی معیار کو یقینی بنانیکی ہدایت

صوبائی مشیر ثانیہ عاشق زیر تکمیل سنٹر کادورہ ، جاری سرگرمیوں کاجائزہ لیا
لاہور( کرائم رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر صوبائی مشیر برائے سپیشل ایجوکیشن ثانیہ عاشق آٹزم سینٹر کی زیر تکمیل سنٹر کا جا ئزہ لینے پہنچ گئیں۔ ثانیہ عاشق نے ٹا ئون شپ میں واقع ڈی ون میں پہلے سرکاری آٹزم سکول پراجیکٹ کا دورہ کیا۔ صوبائی مشیر ثانیہ عاشق نے آٹزم سکول پراجیکٹ میں جاری سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ صوبائی مشیر ثانیہ عاشق نے آٹزم سکول پراجیکٹ کے تعمیراتی معیارکو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ صوبائی مشیر ثانیہ عاشق کوسیکرٹری سپیشل ایجوکیشن اورڈی جی سپیشل ایجوکیشن نے بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پہلا آٹزم سکول گراونڈ فلور اور فرسٹ فلور پر مشتمل ہوگا۔ جونیئر سیکشن کے لیے 11 کلاس رومز اور سینئر سیکشن کے لئے10کلاس روم بنائے جائیں گے۔ گرا ئونڈ فلور پر کیوبیکل سپیچ سیشن، 10 کلاس روم، تھراپی روم، پیڈز روم، پری ووکیشنل ٹریننگ روم، ڈیلی لیونگ ایکٹیویٹی روم اور کمپیوٹر روم قائم ہوگا۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ فرسٹ فلور پر 3 کلاس روم،ملٹی پرپز ہال، کمیٹی روم، لائبریری، ریسورس روم اور میٹیریل ڈیویلپمنٹ روم قائم ہونگے۔ آٹزم سکول میں مستقبل کے استعمال کے لیے دو مزید فلور بنانے کی گنجائش ہوگی۔