ویب ڈیسک: ملک بھر میں معرکۂ حق اور یومِ آزادی کی مناسبت سے خصوصی تقریبات کا آغاز آج سے ہو رہا ہے۔
اس سلسلے کی مرکزی تقریب آج رات 8 بجے جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں منعقد ہوگی، جس میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری، وزیرِاعظم شہباز شریف، وفاقی وزراء، اعلیٰ سرکاری حکام اور دیگر اہم شخصیات شرکت کریں گی۔تقریب میں آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بھی خصوصی شرکت متوقع ہے، جبکہ جے ایف-17 تھنڈر طیارے شاندار فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کریں گے۔ اس کے ساتھ ملی نغموں کی پیشکش اور میوزیکل شو کا بھی اہتمام کیا گیا ہے تاکہ جشن آزادی کی فضا مزید پرجوش بنائی جا سکے۔
دوسری جانب ملک کی تمام اہم سیاسی جماعتوں نے بھی جشنِ آزادی کی تقریبات پروقار طریقے سے منانے کا اعلان کیا ہے۔ سیاسی قائدین نے عوام سے اپیل کی ہے کہ جشن کے موقع پر بیجا اخراجات اور فضول خرچی سے گریز کیا جائے اور اپنی رقوم و عطیات غریب، نادار، بے سہارا، یتیم، مسکین، بیوگان اور دیگر مستحق افراد کو دی جائیں تاکہ وہ بھی آزادی کی خوشیوں میں شریک ہو سکیں۔