گلشن راوی میں 10 سالہ بچے پر مبینہ تشدد کے واقعے کے سلسلے میں پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم حسن رضا کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق، بچے حفیظ الرحمٰن پر تشدد کی شکایت موصول ہونے کے بعد فوری طور پر قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ اہل خانہ کا الزام ہے کہ گاڑی کے شیشے کے ٹوٹنے پر حسن رضا نے بچے کو پانی کے پائپ سے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق، واقعہ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس کا نمبر 898/26 ہے، اور ملزم حسن رضا کو حراست میں لے کر مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تمام تفصیلات کا جائزہ لے کر قانون کے مطابق کارروائی جاری رہے گی۔اس واقعے کے خلاف علاقہ میں غم و غصہ پایا جا رہا ہے اور پولیس کی جانب سے واقعے کے ذمہ دار کے خلاف سخت کارروائی کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔