گوجرانوالہ کے علاقے ڈیرہ شاہ جمال میں قتل کی لرزہ خیز واردات میں 12 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا، پولیس کے مطابق واقعے میں اس کے ہم عمر دو بچے مبینہ طور پر ملوث ہیں۔
پولیس کے مطابق 12 سالہ لقمان اقبال کا محلے میں سمیر اور ریحان نامی دو بچوں سے معمولی جھگڑا ہوا تھا۔ مبینہ طور پر دونوں بچوں نے شیشے کی بوتل توڑ کر لقمان کے پیٹ پر وار کیا، جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔لقمان اقبال کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال پہنچتے ہی دم توڑ گیا۔پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس منتقل کردیا ہے، جبکہ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ واقعے میں نامزد ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہوسکے۔