راولپنڈی میں اوباش نوجوانوں کا گرین بس پر حملہ، شیشے ٹوٹنے اور ایک مسافر زخمی ہونے کی اطلاعات

راولپنڈی میں اوباش نوجوانوں کا گرین بس پر حملہ، شیشے ٹوٹنے اور ایک مسافر زخمی ہونے کی اطلاعات

راولپنڈی کے چکلالہ اسٹیشن کے قریب اوباش نوجوانوں نے گرین بس پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں ایک مسافر زخمی ہو گیا۔

 واقعہ اس وقت پیش آیا جب نوجوان ون ویلنگ کرتے ہوئے بس پر پتھراؤ کرنے لگے۔ حملے کے دوران بس کے شیشے ٹوٹ گئے اور مسافر زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق، تھانہ چکلالہ کی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے، جس میں بس کے کیپٹن کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ پولیس نے حملہ آور 13 افراد کو گرفتار کیا ہے، جن سے ڈنڈے اور 7 موٹر سائیکلیں برآمد کی گئی ہیں۔ایف آئی آر کے مطابق، ملزمان نے بس پر پتھراؤ اور ڈنڈے مارے، جس سے بس کے شیشے ٹوٹ گئے۔ پولیس نے ملزمان کے زیرِ استعمال 7 موٹر سائیکلیں بھی قبضے میں لے لی ہیں۔