لاہور: 8 سالہ طالب علم پر مبینہ تشدد، خاتون ٹیچر حراست میں

لاہور: 8 سالہ طالب علم پر مبینہ تشدد، خاتون ٹیچر حراست میں

لاہور: بادامی باغ کے علاقے میں 8 سالہ طالب علم پر مبینہ تشدد کے الزام میں پولیس نے خاتون ٹیچر کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق بادامی باغ میں دوسری جماعت کے طالب علم عدنان سلطان پر مبینہ تشدد کا واقعہ پیش آیا، جس کے بعد بچے کے اہلخانہ کی جانب سے پولیس کو درخواست دی گئی۔درخواست گزار کے مطابق بچے کو مبینہ طور پر سر پر چھڑی ماری گئی، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر تشدد میں ملوث لیڈی ٹیچر کو حراست میں لے لیا۔پولیس کے مطابق خاتون ٹیچر کے خلاف دفعہ 328 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعے پر مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ بچوں پر تشدد کسی صورت قابل قبول نہیں، قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔