لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں 21 سالہ لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔
پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کے اہلخانہ نے محمد شکیل نامی شخص پر مبینہ زیادتی کا الزام عائد کیا ہے۔اہلخانہ کا مؤقف ہے کہ ملزم گزشتہ ڈیڑھ سال سے دم کرنے کے بہانے احمد نامی شخص کے گھر آتا تھا اور مبینہ طور پر اسی دوران لڑکی کو طویل عرصے سے جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، جبکہ مزید قانونی کارروائی بھی جاری ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور تحقیقات کی روشنی میں قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔