اداکارہ اُشنا شاہ کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، مداحوں سے داد وصول

اداکارہ اُشنا شاہ کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، مداحوں سے داد وصول

ویب ڈیسک: پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اور باصلاحیت اداکارہ اُشنا شاہ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئیں، اس بار وجہ بنی ان کی ایک ڈانس ویڈیو جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

حال ہی میں اُشنا شاہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنی دوست، گلوکارہ اور ایک پیشہ ور کوریوگرافر کے ساتھ رقص کے مختلف اسٹیپس کرتی نظر آئیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اُشنا نہ صرف چُست انداز میں تمام اسٹیپس کو بخوبی ادا کر رہی ہیں بلکہ ان کے چہرے کے تاثرات بھی موسیقی کے ساتھ ہم آہنگ نظر آتے ہیں، جو ان کی فنکارانہ مہارت کا ثبوت ہیں۔اداکارہ نے پوسٹ میں اپنے کوریوگرافر کو ٹیگ بھی کیا اور مداحوں کو ان سے متعارف کروایا۔ مداحوں کی جانب سے ویڈیو کو خوب سراہا جا رہا ہے اور کئی صارفین نے ان کے رقص، اسٹائل اور ایکسپریشنز کی کھل کر تعریف کی ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں جب اُشنا شاہ نے سوشل میڈیا پر اپنی ذاتی اور پروفیشنل زندگی کی جھلک مداحوں سے شیئر کی ہو۔ وہ ہمیشہ اپنی پوسٹس کے ذریعے مداحوں کے ساتھ رابطے میں رہتی ہیں اور ان کی دلچسپی کا خیال رکھتی ہیں۔اس ویڈیو نے نہ صرف اُن کے مداحوں کو محظوظ کیا بلکہ سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث بھی چھیڑ دی ہے کہ اداکاری کے ساتھ ساتھ اُشنا شاہ رقص میں بھی کسی سے کم نہیں۔