5 اگست احتجاج: پی ٹی آئی کارکنان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم

5 اگست احتجاج: پی ٹی آئی کارکنان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے 5 اگست کے احتجاج میں گرفتار پی ٹی آئی کارکنان کو مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کر کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا ہے۔

پولیس نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کے لیے درخواست دی تھی تاکہ تفتیش مکمل کی جا سکے، تاہم عدالت نے اسے مسترد کرتے ہوئے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔ڈیوٹی مجسٹریٹ سید حیدر شاہ کی عدالت میں پیش کیے گئے ملزمان کے خلاف تھانہ لوہی بھیر میں مقدمہ درج ہے۔ وکیل صفائی نے بھی جوڈیشل ریمانڈ کی درخواست کی تھی۔