اسلام آباد میں 5 اگست کے احتجاج کے حوالے سے تحریک انصاف کے 16 مرد و خواتین کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق، مقدمے میں 16 دفعات شامل کی گئی ہیں۔پیش رفت کے مطابق، گزشتہ روز اسلام آباد ایکسپریس وے سے تحریک انصاف کے کارکنوں کو گرفتار کیا گیا، جن میں خواتین بھی شامل تھیں، جو پارٹی کے جھنڈے لیے نعرے بازی کر رہی تھیں۔گرفتار کارکنان کو تھانہ لوہی بھیر منتقل کیا گیا ہے، جہاں ان کے خلاف پاپو ایکٹ سمیت 11 دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔یہ کارروائی احتجاج کے دوران قانون کی خلاف ورزی اور عوامی امن کو متاثر کرنے کے الزامات کے تحت کی گئی ہے۔