لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب حکومت نے سکولوں کی آوٹ سورسنگ کے تیسرے مرحلے کا آغاز کرنے کا اعلان کر دیا ، جن سکولوں میں بچوں کی تعداد100سے کم ہو گی انہیں آو?ٹ سورس کیا جائے گا۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کے مطابق رواں سال اکتوبر میں آو?ٹ سورسنگ کے تیسرے مرحلے کا آغاز کرنے جارہے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ فیک انرولمنٹ پکڑ لیں گے ،ڈیٹا کا تجزیہ کیا جارہا ہے ، جن سکولوں کی انرولمنٹ 100 سے نیچے ہو گی اگر و ہ 102لکھیں گے ،ہم انہیں پکڑ لیں گے کیونکہ ڈیٹا کی نادرا سے تصدیق ہو رہی ہے ، مذکورہ سکولوں کو فیز تھری میں آو?ٹ سورسنگ میں لے کر جائیں گے۔