لاہور(کرائم رپورٹر) چوکی گلدشت ٹاؤن میں شہ زور ڈالے کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ رنگ روڈ کے قریب شہ زور ڈالے نے سڑک کراس کرتے ہوئے احمد نامی شخص کو ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا۔ زخمی کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر مردہ خانے منتقل کر کے مزید کارروائی شروع کردی۔