اوکاڑہ: رکشا اور ڈالے میں ٹکر، 3افراد جاں بحق،4شدیدزخمی

 حادثہ رکشا کے یوٹرن لینے کے دوران ڈالے سے ٹکرانے کے باعث پیش آیا
 اوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )اوکاڑہ میں جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثے کے دوران 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق اوکاڑہ میں جی ٹی روڈ پر رکشا اور ڈالے میں ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 4 زخمی ہوئے ہیں۔حادثے کے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جن کی حالت تشویشناک ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ رکشا کے یوٹرن لینے کے دوران ڈالے سے ٹکرانے کے باعث پیش آیا۔