ڈالے کی ٹکر،موٹرسائیکل سوار ہلاک

 15سالہ اعظم سرکے بل گرا اور موقع پرد م توڑگیا،پولیس نے لاش قبضہ میں لیکرکارروائی شروع کردی
بصیرپور،دیپالپور(خصوصی رپورٹ)بصیرپوردیپالپورروڈپرشہداقبرستان کے قریب ڈالے نے تیزرفتاری کے باعث بے قابوہوکرسامنے سے آنے والے موٹرسائیکل کوٹکرماردی جس کے نتیجہ میں 15سالہ موٹرسائیکل سوارلڑکا سرکے بل سڑک پرگرااوردماغی چوٹ سے موقع پرہی دم توڑ گیا موٹرسائیکل تباہ ہوگئی متوفی کی شناخت حویلی لکھاکے رہائشی اعظم کے طورپرہوئی اطلاع ملنے پربصیرپورپولیس نے موقع پرپہنچ کر لاش قبضہ میں لے لی اور قانونی کارروائی شروع کردی۔