اسلام آباد(آئی این پی )اسلام آباد میں ٹریفک افسر کو ٹکر مارنے والے ویگو ڈالے میں سوار تین افراد کو پولیس نے گرفتار کر لیا ۔تفصیل کے مطابق ویگو ڈالے میں سوار ملزمان نے ٹریفک افسر کو دوران ڈیوٹی ٹکر مار دی تھی، ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں نے وقوعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرا دیا۔وقوعے کا مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج کر لیا گیا ہے، وقوعے میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر کے ویگو ڈالا بھی تھانے میں بند کر دیا گیا ہے