ڈالے کی موٹرسائیکل کو ٹکر، شیر خوار ہلاک

 موٹر سائیکل سوار میاں بیوی شدید زخمی ، پولیس نے ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا 
مصطفی آباد (خصوصی رپورٹ)مصطفیٰ آباد میں تیز رفتار ویگو ڈالہ کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی شدید زخمی ہوگئے جبکہ ان کا دو ماہ کابیٹا موقع پرجاں بحق ہوگیا۔کتلوہی کلاں کا رہائشی وقاص موٹر سائیکل پر اپنی بیوی ( ع ) کے ہمراہ قصور جارہا تھا۔پولیس نے ویگوڈالہ کے فرار ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔