زیر تعمیر گھر کا ملبہ گرنے سے مزدور ہلاک

اچھرہ میں زیر تعمیر گھر میں 23سال عبدالغفار کام کر رہا تھا ،ملبہ گرنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا
لاہور(کرائم رپورٹر) اچھرہ کے علاقے میں زیر تعمیر گھر کا ملبہ گرنے سے 23 سالہ مزدور جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق اچھرہ چوک عاشق آباد میں زیر تعمیر گھر میں توڑ پھوڑ اور مرمت کا کام جاری تھا کہ اچانک ملبہ مزدور پر آ گرا۔ 23 سالہ عبدالغفار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ لاش کی شناخت عبدالغفار ولد شمس عمر 23 سال کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق حادثے کے وقت گھر زیر تعمیر تھا اور مزدور کام میں مصروف تھا کہ یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر مردہ خانے منتقل کر دیا اور مزید کارروائی شروع کر دی۔