زیر تعمیر پلازہ کی لفٹ گرنے سے2مزدور ہلاک

مزدور کام کر رہے تھے لفٹ گر گئی ، 26 سالہ عبدالغفار،35 سالہ غلام حسین مارے گئے، تحقیقات کا آغاز
لاہور (کرائم رپورٹر) لبرٹی کے علاقے میں واقع ایک زیرِ تعمیر نجی پلازہ میں لفٹ گرنے کے افسوسناک واقعے میں دو مزدور جاں بحق ہوگئے ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ اْس وقت پیش آیا جب مزدور عمارت میں کام کر رہے تھے کہ اچانک لفٹ گر گئی۔جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 35 سالہ غلام حسین ولد عبدالغفور اور 26 سالہ عبدالغفار ولد سمندر خان کے نام سے ہوئی ہے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ابتدائی معلومات کے مطابق پلازہ ابھی زیرِ تعمیر تھا اور لفٹ کے اچانک گرنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد آپریشن جاری رہا اور مزید صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہیحکام نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا تاکہ آئندہ ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔