ڈیفنس فیز ٹو، کیو بلاک میں 21 سالہ عدنان توازن کھو کر دسویں منزل سے گرا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈیفنس فیز ٹو، کیو بلاک میں فاروق ہسپتال کے قریب ایک زیر تعمیر عمارت میں کام کے دوران مزدور دسویں منزل سے گر کر جاں بحق ہو گیاریسکیو حکام کے مطابق اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں، تاہم 21 سالہ عدنان ولد خدا بخش موقع پر ہی دم توڑ چکا تھاابتدائی معلومات کے مطابق مزدور زیر تعمیر عمارت پر کام کے دوران توازن کھو بیٹھا اور دسویں فلور سے نیچے گر گیا، جس کے نتیجے میں اس کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔ پولیس نیواقعے کے بعد ضروری قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔