منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 63 ہزار 612 چھاپے مارے گئے، تعلیمی اداروں کے گرد کارروائیاں تیز کرنے کا حکم
لاہور(کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر ڈرگ فری پنجاب ویڑن کی تکمیل میں انسداد منشیات آپریشنز جاری ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رواں سال صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 63 ہزار 612 چھاپے مارے گئے اور 35 ہزار سے زائد ملزمان گرفتار کر کے مقدمات درج کیے گئے۔ قبضہ سے 20 ہزار 419 کلو چرس، 1765 کلو ہیروئن، 1071 کلو آئس، 2333 کلو افیون اور 4 لاکھ 89 ہزار 966 لٹر شراب برآمد کی گئی۔ لاہور میں 7204 ملزمان گرفتار ہوئے، جن سے 3506 کلو چرس، 308 کلو ہیروئن، 580 کلو آئس، 256 کلو افیون اور 23 ہزار 137 لٹر شراب برآمد ہوئی۔ آئی جی پنجاب نے منشیات ڈیلرز اور سمگلرز کے خلاف سپیشل آپریشنز میں مزید تیزی اور تعلیمی اداروں و ہاسٹلز کے گرد کارروائیاں بڑھانے کی ہدایت دی۔