ملزمان سے 11 ہزار 626 کلو چرس، 1166 کلو ہیروئن، 687 کلو آئس، 536 کلو افیون اور 3 لاکھ 45 ہزار لیٹر شراب برآمد
لاہور (کرائم رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ’’ڈرگ فری پنجاب‘‘ ویڑن کے تحت پنجاب پولیس کی جانب سے صوبہ بھر میں منشیات فروشوں اور اسمگلرز کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم کی ہدایت پر منشیات کے بڑے ڈیلرز، اسمگلرز اور سپلائی چین میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاو?ن مزید تیز کر دیا گیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رواں سال صوبہ بھر میں 21 ہزار 824 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ 21 ہزار 712 مقدمات درج کیے گئے۔ کارروائیوں کے دوران ملزمان کے قبضے سے 11 ہزار 626 کلوگرام چرس، 1166 کلوگرام ہیروئن، 687 کلوگرام آئس، 536 کلوگرام افیون اور 3 لاکھ 45 ہزاہزار 847 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ہدایت کی کہ منشیات کی سپلائی چین میں ملوث تمام ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر سخت سزائیں دلوائی جائیں، جبکہ تعلیمی اداروں، کالجوں، یونیورسٹیوں اور ہاسٹلز کے گردونواح میں منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے۔ انہوں نے آن لائن منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث ملزمان کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائی کا حکم دیا۔