اسلام آباد:سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ 9 مئی کے مقدمات سیاسی نہیں بلکہ جرائم سے متعلق ہیں، اور ایسے واقعات کسی بھی ملک میں ہوتے تو سخت نتائج سامنے آتے۔
انہوں نے بھارتی فضائیہ کے سربراہ کے دعوے کو بے بنیاد اور مضحکہ خیز قرار دیا کہ مئی کی جھڑپ میں پاکستان کے 5 طیارے مار گرائے گئے، اور بتایا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی اس کا ذکر اپنی پارلیمانی تقریر میں نہیں کیا۔عرفان صدیقی نے کہا کہ بھارتی بی جے پی اپنی سیاسی مشکلات خود پیدا کر رہی ہے، جبکہ راہول گاندھی نے انتخابات میں دھاندلی کے شواہد پیش کیے ہیں جو بھارتی تاریخ میں نیا واقعہ ہے۔انہوں نے بھارت کی بین الاقوامی ساکھ کو بھی شدید نقصان پہنچنے کا ذکر کیا اور پہلگام واقعے پر بھارت کی سفارتی ناکامی کی نشاندہی کی۔
9 مئی کے مقدمات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ سزا یافتہ افراد کو اپیل کا حق حاصل ہے اور بھارت، امریکہ یا برطانیہ میں ایسی کارروائیوں پر سخت قانونی عملدرآمد ہوتا ہے۔