ہم پاکستان کے مفاد میں مذاکرات کر رہے ہیں:عرفان صدیقی

ہم پاکستان کے مفاد میں مذاکرات کر رہے ہیں:عرفان صدیقی

مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ پارٹی یا کسی فرد کے مفاد کے بجائے پاکستان کے مفاد میں مذاکرات کر رہے ہیں۔

 انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں فریقین کا مذاکرات پر آمادگی دکھانا بڑی کامیابی ہے۔عرفان صدیقی نے کہا کہ مذاکرات کے دوران اچھے مناظر پیدا ہوتے ہیں جب فریقین آمنے سامنے بیٹھتے ہیں، چائے پیتے ہیں اور اچھی گفتگو ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی کی سطح پر ماضی کے واقعات کو پس پشت ڈال دیا گیا ہے۔ن لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ ابھی تک چارٹر آف ڈیمانڈ تیار نہیں کیا گیا ہے، اور یہ کہ میثاق جمہوریت بے نظیر بھٹو کے ساتھ طے ہوا تھا اور بعد میں عمران خان بھی اس پر متفق ہوئے تھے۔

عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا دہشت گردی کے عفریت سے متاثر ہے، اور کچھ ایسے عوامل ہیں جن پر ان کے اور مخالفین کے درمیان کوئی اختلاف نہیں۔ انھوں نے کہا کہ نواز شریف نے ہمیشہ مذاکرات کی بات کی تھی اور ان کی پہلی تقریر میں بھی اسی کا ذکر تھا۔