شالیمار پولیس نے منشیات فروش دھر لیا

لاہور (کرائم رپورٹر) تھانہ شالیمار پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی سپلائی ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ شالیمار پولیس نے دوران چیکنگ اور خفیہ اطلاع پر ملزم کو ملتانی کالونی سے گرفتار کیا۔ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کے مطابق ملزم عامر یوسف کے قبضے سے 11 کلو چرس، 5 کلو افیم اور 220 گرام آئس برآمد ہوئی ہے۔ ملزم نے آن لائن آرڈرز پر منشیات ڈیلیور کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ گرفتار ملزم پر مقدمہ درج کرکے ونگ انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کی تباہی کا سبب بننے والے منشیات فروشوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔