کینٹ: پولیس نے 4منشیات فروش گرفتار کرلئے

لاہور (کرائم رپورٹر)ایس پی کینٹ کیپٹن (ر) قاضی علی رضا کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ایس ایچ او ہڈیارہ حافظ شجاع اللہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ مختلف مقامات پر دبنگ کارروائیاں کرتے ہوئے چار منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیاپولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر دورانِ چیکنگ ملزمان زوہیب، نوید، رفیق اور رضوان کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک کلو سے زائد آئس اور 920 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کے مطابق ملزمان مضافاتی علاقوں میں نوجوان نسل کو منشیات فروخت کرنے میں ملوث تھیگرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اس بات کا اعتراف بھی کیا۔ پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزمان کو انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہیملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں۔