گلگت کے علاقے دنیور منوگاہ نالے میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ملبے تلے دب کر جاں بحق ہونے والے 7 افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، جس میں مقامی افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
صوبائی حکومت کے ترجمان کے مطابق حادثے میں 7 افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے تاکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا سکے۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو امدادی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔