نوشہرہ فائرنگ واقعہ میں جاں بحق 5 افراد کی نماز جنازہ ادا کی گئی

نوشہرہ فائرنگ واقعہ میں جاں بحق 5 افراد کی نماز جنازہ ادا کی گئی

نظام پور میں غیر قانونی سونے کی تلاش کے تنازع پر دو گروپوں کے درمیان ہونے والے مسلح تصادم میں جاں بحق ہونے والے 5 افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق تین مقتولین کی اجتماعی نماز جنازہ آج ادا کی گئی جبکہ دو افراد کی نماز جنازہ گزشتہ رات ہی ادا کر دی گئی تھی۔یہ واقعہ گزشتہ روز اس وقت پیش آیا جب عطاء اللہ اور صدام گروپ کے درمیان مبینہ طور پر غیر قانونی گولڈ مائننگ کے دوران تنازع پیدا ہوا، جو دیکھتے ہی دیکھتے مسلح جھڑپ میں تبدیل ہو گیا۔فائرنگ کے نتیجے میں مجموعی طور پر 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے، جن میں دونوں گروپوں کے افراد شامل ہیں۔ واقعے کے دوران علاقے میں فائرنگ کا سلسلہ دیر تک جاری رہا جس سے مقامی آبادی میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔علاقے میں صورتحال بدستور کشیدہ ہے جبکہ پولیس کی بھاری نفری امن و امان کی بحالی اور مزید ناخوشگوار صورتحال سے بچاؤ کے لیے تعینات کر دی گئی ہے۔