سابق آئی جی آزاد کشمیر الطاف مجید کی نماز جنازہ ادا، تدفین ماڈل ٹاؤن قبرستان میں۔

سابق آئی جی آزاد کشمیر الطاف مجید کی نماز جنازہ ادا، تدفین ماڈل ٹاؤن قبرستان میں۔

سابق آئی جی آزادکشمیر الطاف مجید کی نماز جنازہ ماڈل ٹاؤن مسجد اسرار کے بلاک میں ادا کی گئی۔

اس موقع پر پولیس افسران اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔ نماز جنازہ میں ڈی آئی جی سہیل سکھیرا، ڈی آئی جی راؤ منیر ضیا، ڈی آئی جی عمران محمود، ایس پی آفتاب پھلروان، ڈی ایس پی فیصل شریف، اظہر نوید، انسپکٹر وجیہ الحسن، انسپکٹر نصراللہ چٹھہ اور مشیر وفاقی وزیر اطلاعات خرم نقوی سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔نماز جنازہ کے بعد مرحوم کی تدفین ماڈل ٹاؤن قبرستان میں کی گئی۔ اس موقع پر حاضرین نے مرحوم کے لیے دعائیں کیں اور ان کی خدمات کو سراہا۔ مرحوم الطاف مجید کی خدمات اور کردار کو یاد کرتے ہوئے ان کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا۔