بھکر: 9 سالہ بچی سے نازیبا حرکات کا الزام، ملزم گرفتار

بھکر: 9 سالہ بچی سے نازیبا حرکات کا الزام، ملزم گرفتار

بھکر کے نواحی علاقے دریا خان میں 9 سالہ کمسن بچی سے نازیبا حرکات کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت مجاہد کے نام سے ہوئی ہے، جو محلہ سنہری مسجد کا رہائشی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا اور اس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی۔ڈی پی او بھکر شاہد احمد چدھڑ نے واقعے پر کہا ہے کہ بچوں اور خواتین کے خلاف ہراسگی، تشدد اور جنسی جرائم کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بچوں اور خواتین کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، ایسے جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔