ویسٹ انڈیز نے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کو شکست دے کر سیریز برابر کر دی

ویسٹ انڈیز نے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کو شکست دے کر سیریز برابر کر دی

ویب ڈیسک: ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 5 وکٹوں سے شکست دے دی، جس کے بعد تین میچوں کی سیریز ایک، ایک سے برابر ہوگئی۔ سیریز کا فیصلہ کن میچ 12 اگست کو کھیلا جائے گا۔بارش کی مداخلت کے باعث میچ کے فارمیٹ میں متعدد بار تبدیلی کی گئی۔ ابتدا میں بارش کی وجہ سے اوورز کم کر کے 40 کر دیے گئے، تاہم تیسری مرتبہ بارش کے سبب کھیل ایک بار پھر متاثر ہوا۔ اس وقت پاکستان کا اسکور 37 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز تھا۔ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے مطابق ویسٹ انڈیز کو 35 اوورز میں 181 رنز کا ہدف ملا، جو کالی آندھی نے 33.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر با آسانی حاصل کر لیا۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے روسٹن چیس نے 49، ردر فورڈ نے 45 اور کپتان شائے ہوپ نے 32 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔پاکستان کی جانب سے حسن علی اور محمد نواز نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ بیٹنگ میں حسن نواز 36 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، تاہم دیگر بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔اب دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ 12 اگست کو شیڈول ہے، جس میں فتح حاصل کرنے والی ٹیم سیریز کی فاتح بنے گی۔