پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کا فیصلہ کن تیسرا میچ آج کھیلا جائے گا، جہاں دونوں ٹیمیں سیریز جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گی۔
سیریز اس وقت ایک ایک سے برابر ہے، پہلے میچ میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ دوسرا میچ ویسٹ انڈیز کے نام رہا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے شروع ہوگا، جس کے لیے شائقین کرکٹ خاصی پرجوش ہیں۔گزشتہ 31 برسوں میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 10 ون ڈے سیریز جیتی ہیں، جبکہ ویسٹ انڈیز آخری بار 1991-92 میں پاکستان کے خلاف سیریز جیتا تھا۔دونوں ٹیموں کے کپتان اور کھلاڑی بہترین کھیل پیش کرنے کے لیے پرعزم ہیں، اور شائقین سنسنی خیز مقابلے کی توقع کر رہے ہیں۔