ویب ڈیسک: آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ 133 رنز سے جیت کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔
پیٹ کمنز کی قیادت میں کینگروز نے سیریز 0-2 سے اپنے نام کر لی۔سینٹ جارج میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز ویسٹ انڈیز کی ٹیم 277 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور صرف 143 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ میزبان ٹیم کی جانب سے روسٹن چیس 34 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک اور ناتھن لیون نے 3، 3 جبکہ جوش ہیزل ووڈ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
اننگز کی تفصیل:
آسٹریلیا پہلی اننگز: 286 رنز
ویسٹ انڈیز پہلی اننگز: 253 رنز
آسٹریلیا دوسری اننگز: 243 رنز
ویسٹ انڈیز دوسری اننگز: 143 رنز
آسٹریلیا کے وکٹ کیپر بلے باز ایلکس کیری کو میچ میں مجموعی طور پر 93 رنز بنانے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔یاد رہے کہ آسٹریلیا نے پہلا ٹیسٹ 159 رنز سے جیتا تھا، اس طرح دو میچوں میں کامیابی حاصل کر کے سیریز اپنے نام کر لی۔سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ 12 جولائی سے کنگسٹن میں کھیلا جائے گا، جہاں ویسٹ انڈیز کو کلین سوئپ سے بچنے کے لیے ہر صورت جیت درکار ہوگی۔