بیجنگ (آئی این پی )چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ میں چکن گونیا کا مرض تیزی سے پھیلنے لگا۔مقامی حکام کے مطابق صرف ایک ماہ کے دوران 8 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی حکام نے مرض کا پھیلا ئوروکنے کے لیے سخت اقدامات لینے شروع کردیے، متاثرہ علاقوں میں مچھر مارنے کے لیے ڈرونز سے اسپرے کیا جارہا ہے۔