2026 سے 2027 کے درمیان ''چین روس تعلیمی سال'' کا انعقاد کریں گے، شی
بیجنگ (یو این پی) چین کے صدر شی جن پھنگ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے نئے سال کی آمد پر تہنیتی پیغامات کا تبادلہ کیا۔بدھ کے روز شی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ سال 2025 اقوام متحدہ کی 80 ویں سالگرہ کا سال ہے۔ چین اور روس دونوں ممالک نے جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ، سوویت یونین کی عظیم حب الوطنی کی جنگ اور فسطائیت کے خلاف عالمی جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ پر شاندار تقریبات منعقد کیں، جو امن، انصاف اور عوام کی فتح کا بھرپور اعلان تھا۔ سال 2025 چین اور روس کے درمیان نئے دور میں جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی مضبوط ترقی کا سال بھی رہا۔ ہم نے بیجنگ اور ماسکو میں دو مرتبہ ملاقاتیں کیں اور باہمی دلچسپی کے اہم معاملات پر گہرا تبادلہ خیال کیا۔ چین اور روس کے درمیان ویزا استثنیٰ کی پالیسی نافذ ہوئی، توانائی کے راستوں کی تعمیر مستحکم رفتار سے آگے بڑھی اور نئے شعبوں میں تعاون تیزی سے پھیلا۔ دونوں ممالک نے اقوام متحدہ سمیت کثیرجہتی فریم ورک میں ایک دوسرے کی حمایت کی اور عالمی گورننس میں اصلاحات اور بہتری کے لیے اپنی دانش اور طاقت پیش کی