کراچی(آئی این پی )کراچی میں دل کے امراض میں تشویشناک حد تک اضافہ دیکھا جارہا ہے جس پر ماہرینِ قلب نے صورتحال کو خطرناک قرار دیدیا ۔کارڈیک رجسٹری آف پاکستان کے بانی ڈاکٹربشیرحنیف کے مطابق شہرمیں ہرماہ تقریبا 35 سے 40 ہزار ہارٹ اٹیک کے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں، جو ایک انتہائی تشویشناک رجحان ہے۔کیسز میں 12 فیصد مریضوں کی عمر 40 سال سے کم ہے،جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ نوجوان نسل بھی دل کے امراض کی لپیٹ میں آ رہی ہے۔ڈاکٹر بشیرحنیف نے کہاکہ صحت مند طرزِ زندگی اپنانا وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے،جبکہ سگریٹ نوشی، ذیابیطس، موٹاپا اور ہائی بلڈ پریشر دل کے امراض کی بڑی وجوہات ہیں۔