ایچ آئی وی کیسز میں اضافہ، نو ماہ میں 10 ہزار نئے مریض رپورٹ

 اگر یہی رجحان رہا تو سال کے اختتام تک تعداد 14,000 سے تجاوز کر سکتی ہے
  زیادہ تر افراد نے سفر، سرجری یا ہنگامی طبی حالات میں لازمی ایچ آئی وی ٹیسٹ کروایا
اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان میں ایچ آئی وی کے کیسز میں خطرناک اضافہ، صرف نو ماہ میں 10 ہزار نئے مریض سامنے آگئے۔محکمہ صحت کے مطابق سال 2025 کے ابتدائی نو ماہ کے دوران 10,000 نئے ایچ آئی وی کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ گزشتہ سال کے 13,001 کیسز کے مقابلے میں یہ تشویشناک اضافہ ہے، اگر یہی رجحان برقرار رہا تو سال کے اختتام تک یہ تعداد 14,000 سے تجاوز کر سکتی ہے۔ماہرین کے مطابق نئے کیسز زیادہ تر ان افراد میں سامنے آئے جنہوں نے سفر، سرجری یا ہنگامی طبی حالات میں لازمی ایچ آئی وی ٹیسٹ کروایا۔رپورٹ کے مطابق یہ بیماری اب صرف مخصوص ہائی رسک گروپس تک محدود نہیں رہی بلکہ خاندانوں، ماں اور بچوں میں بھی پھیل رہی ہے۔وزارتِ صحت نے کہا کہ ملک میں ایچ آئی وی ایک خاموش وبا کی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے۔ حکام نے تجویز دی ہے کہ فوری طور پر مثر ٹیسٹنگ، بہتر نگرانی، اور انفیکشن کنٹرول اقدامات کیے جائیں تاکہ اس بیماری کے پھیلا پر قابو پایا جا سکے۔