2 لاکھ 70 ہزار 106 کیسز حل، 4 ہزار 330 کیسز زیر تفتیش

ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے 3 لاکھ 11 ہزار 491 خواتین نے مدد حاصل کی
لاہور(کرائم رپورٹر)عالمی یومِ خواتین کیحوالے سے سیف سٹی خواتین کے تحفظ اور فوری انصاف کیلئے پْرعزم ہے۔سیف سٹی میں قائم ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن 24/7 خواتین کی رہنمائی، تحفظ اور فوری مدد کیلئے مصروفِ عمل ہے۔ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے اب تک 3 لاکھ 11 ہزار 491 خواتین نے مدد حاصل کی۔37 ہزار 56 خواتین کی شکایات پر ایف آئی آرز درج، انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا۔کل کیسز میں سے 2 لاکھ 70 ہزار 106 کیسز حل، 4 ہزار 330 کیسز زیر تفتیش ہیں۔ویمن سیفٹی ایپ کی مقبولیت میں اضافہ، 4 لاکھ 24 ہزار سے زائد خواتین نے ایپ انسٹال کرچکیں ہیں۔ویمن سیفٹی ایپ کے ذریعے 4 ہزار 500 خواتین نے 15 پر کال کرکے مدد طلب کی۔ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی کا کہنا تھاکہ خواتین کی سہولت کیلئے "پوسٹ ایف آئی آر فالو اپ سروس" اور 15 پر کی گئی شکایات کیلئے" ٹریکنگ پورٹل" متعارف کروایا۔خواتین گھر بیٹھے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن پر کی گئی شکایات کا فوری فالو اپ دیکھ سکتیں ہیں۔ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن متاثرہ خواتین سے مسلسل رابطے میں رہتا ہے۔خواتین 15 پر کال کرکے 2 دبا کر ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے مدد حاصل کر سکتی ہیں