خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 100 نئے کیسز رپورٹ

پشاور(آئی  این پی )موسم کی تبدیلی کے ساتھ خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے 100 نئے کیس رپورٹ ہوئے، صوبے سے رواں سال اب تک ڈینگی وائرس کے 2219 کیس سامنے آئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق اب تک سب سے زیادہ کیسز کوہاٹ سے 1347 رپورٹ ہوئے، پشاور میں 301، خیبر میں 101، بنوں میں 103 جبکہ ہری پور میں 57 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔