پیپلز پارٹی حکومت میں شامل ہونے پر غور نہیں کر رہی: شرجیل میمن

 ن لیگ  کی جانب سے پیپلز پارٹی کو حکومت کا حصہ بننے کی دعوت نہیں دی گئی‘دعوت ملی تو غور کرینگے
بانی پی ٹی آئی  منفی سیاست چھوڑ کر مثبت طریقے سے سیاست کریں:وزیراطلاعات سندھ
کراچی(آئی این پی )وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کپیپلزپارٹی اس وقت وفاقی حکومت میں شمولیت پر غور نہیں کر رہی ،مسلم لیگ ن کی جانب سے پیپلز پارٹی کو حکومت کا حصہ بننے کی دعوت نہیں دی گئی۔کراچی میں  صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے پیپلز پارٹی کو حکومت کا حصہ بننے کی دعوت نہیں دی گئی، مستقبل میں حکومت میں شامل ہونے کی تجویز دی گئی تو شاید پارٹی اس پر غور کرے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سیاسی حقیقت ہے، تاہم عدالتی فیصلوں پر عمل کرنا چاہیے، بانی پی ٹی آئی عمران خان منفی سیاست چھوڑ کر مثبت طریقے سے سیاست کریں، پی ٹی آئی ملک اور بیرون ملک پاکستان کو بدنام کر رہی ہے، انہیں اپنے رویے کو درست کرنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کی ترقی کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کی طرح سیاست کرتے ہوئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، عدالتیں آئین اور قانون کے تحت چلیں گی، کسی کی ذاتی خواہش پر نہیں