بانی کی حکومت کو گھر بھیجنے کا سہرا بھی اسی ٹیم کو جاتا ہے جو آج پی ٹی آئی سنبھال رہے ہیں
یہ لوگ اس پوزیشن میں نہیں عمران خان کی مدد کر سکیں، اس وقت سارا بوجھ سہیل آفریدی پر ہے
اسلام آباد(آئی این پی )سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی حکومت کو گھر بھیجنے کا سہرا بھی اسی ٹیم کو جاتا ہے جو آج پی ٹی آئی سنبھال رہے ہیں۔ ایک انٹرویو میں فواد چوہدری نے کہا کہ ہمارے خلاف تحریک عدم اعتماد یہی لوگ لے کر آئے تھے، جنہیں آج پی ٹی آئی دی گئی ہے۔فواد چوہری نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد میں فضل الرحمان بھی حصہ تھے وہ پی ڈی ایم سربراہ تھے۔ تحریک عدم اعتماد پر محمود اچکزئی کا دوسرا دستخط اور تیسرا اختر مینگل کا تھا۔ یہ لوگ اس پوزیشن میں نہیں کہ عمران خان کی مدد کر سکیں، اس وقت سارا بوجھ سہیل آفریدی پر ہے۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی اسپیکر کو گاڑی اور اسٹاف بہتر کرنے کیلئے خط لکھ سکتے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے علاج اور نئے چیف الیکشن کمشنر کیلئے جانا ہے تو اپوزیشن لیڈر کہتے ہیں میں نہیں ملوں گا