اسلام آباد (آئی این پی ) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے حکومت ایسا بجٹ لائے گی، جو روزگار اور ترقی لائے گا۔انہوں نے یہ بات پاکستان چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی ۔وزیر خزانہ نے کہا بجٹ کی تیاری ملک بھر کے ایوان ہائے صنعت و تجارت میں ہوگی اور بجٹ میں ایوان ہائے صنعت و تجارت کی تجویز ان کی زبانی سننا چاہتا ہوں۔ایف پی سی سی آئی کا کہنا تھا کہ معاشی پالیسیوں میں تسلسل کی ضرورت ہے، چارٹرڈ آف اکانومی ترتیب دے کر معاشی فریم ورک مرتب کیا جائے۔ایف پی سی سی آئی نے کہا کہ بجٹ کی تیاری میں تمام چیمبرز سے مشاورت قبل ازوقت کریں گے، جس پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بجٹ میں صنعتی شعبیکی ترقی میں حائل رکاوٹیں دورکرنا چاہتے ہیں۔