صدرٹرمپ کے مشکور ہیں جن کی وجہ سے پاک بھارت سمیت کئی جنگیں رْکیں: فیلڈ مارشل

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر نے کہا ہے  پاکستان امریکی صدر ٹرمپ کا انتہائی مشکور ہے جن کی بدولت پاک بھارت سمیت کئی جنگیں رْک گئیں۔امریکہ میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بھارتی جارحیت  نے خطے کو ایک خطرناک طور پر بھڑکنے والی جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کیا، جہاں کسی بھی غلطی کی وجہ سے دو طرفہ تصادم بہت بڑی غلطی ہوگی۔