مبینہ مقابلہ ، 3 ڈاکو ہلاک

 چک  بودلے والا میں واردات کر کے فرار ہو رہے تھے  تینوں 61مقدمات میں مطلوب تھے، 
اوکاڑہ،دیپالپور (خصوصی رپورٹ)دایارام پل پر پولیس اور ڈاکوئوں میں  مبینہ  مقابلہ، تین ڈاکو ہلاک، تین فرار ہوگئے۔ ہلاک ہونیوالے ڈاکو درجنوں وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے، بھاری اسلحہ و نقدی برآمد دیپالپور تھانہ سٹی کی حدود میں واقع دایارام پل کے قریب پولیس اور ڈاکوئوں کے درمیان رات گئے مقابلہ ہواجس میں تین ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے جبکہ تین ڈاکو رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاکر فرار ہو گئے۔  چھ ڈاکو چک  بودلے والا میں واردات کے بعد فرار ہو رہے تھے کہ   اطلاع پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تعاقب شروع کیا اور دایارام پل کے قریب ڈاکوئوں سے آمنا سامنا ہو گیا۔ ڈاکوئوں نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی ، جس  سے انکے تین ساتھی اپنی ہی گولیوں کا نشانہ بن گئے۔ پولیس نے ہلاک ڈاکوو ں سے چھینی گئی موٹرسائیکل، نقدی اور اسلحہ برآمد کر لیا۔ ہلاک ڈاکوئوں کی شناخت فخر حیات عرف فخری رہائشی اوکاڑہ، 27 مقدمات میں مطلوب  بشیررہائشی وہاڑی، 16 مقدمات میں مطلوب مجاہد رہائشی چونیاں، 18 مقدمات میں مطلوب کے طور پر ہوئی۔ پولیس نے فرار ملزموں  کی تلاش کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کر دی۔ڈاکو لاہور، قصور،وہاڑی،میلسی،لڈن اور اوکاڑہ کے مختلف تھانوں کے سنگین مقدمات میں ملوث پائے گئے۔