مبینہ مقابلہ خاتون سے زیادتی میں ملوث 2 ڈاکو ہلاک

پولیس نے ملزم اویس کو گرفتار کیا، بھیرہ گائوں میں ساتھیوں نے فائرنگ کر دی، اویس اور ارشاد مارے گئے
 چوہنگ میں 4 ڈاکوئوں نے شوہر کے سامنے بیوی سے زیادتی کی تھی ، شہر ی کو بھی برہنہ کرکے تشددکیاتھا
 لاہور (کرائم رپورٹر )سی سی ڈی ماڈل ٹائون سے مبینہ مقابلہ،دوران واردات خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنیوالے4ملزموں میں سے 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق سی سی ڈی ماڈل ٹائون نے مبینہ مقابلہ میں 2 ڈاکوئوں کو ہلاک کر دیا۔ ترجمان سی سی ڈی کے مطابق چوہنگ میں 4 ڈاکو شوہر کے سامنے اس کی بیوی کو برہنہ کرکے باری باری زیادتی کرتے رہے۔ملزموں نے شوہر کے بھی کپڑے اتار کر اسے تشدد کا نشانہ بنایا،خاتون سے اجتماعی زیادتی کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگئے تھے ، پولیس نے چاروں ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کررکھاتھا۔رات گئے پولیس نے ایک ملزم اویس کو گرفتار کرلیا اور اسکی نشاندہی پر نشتر کالونی کے علاقے بھیرہ گائوں میں چھاپہ مارا تو ملزموں کے ساتھیوں نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے ملزموں کا اپنا ساتھی اویس اور ارشاد مارا گیا۔سی سی ڈی ترجمان کے مطابق باقی 2 ملزم رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے،لاہور پولیس نے لاشوں کو مردہ خانے جمع کروا دیا۔ترجمان کے مطابق ملزم دوران واردات خواتین سے ریپ کرتے تھے، جو ریکارڈ یافتہ ہیں۔پولیس کے مطابق ایسے ملزم کسی رعایت کے مستحق نہیں ،فرار ملزموں کو بھی جلد گرفتار کر کے انکے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔