ایس پی سٹی ا سگیاں مویشی منڈی کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ

دائیگی اور لین دین کے وقت احتیاط کریں نوسر بازوں اور جیب تراشوں سے ہوشیار رہیں
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی سٹی بلال احمد نے سگیاں مویشی منڈی کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیادوران وزٹ جوانوں کی بریفنگ کے ساتھ حوصلہ افزائی کی اس موقع پر انچارج سگیاں اور دیگر افسران ہمراہ موجود تھے ترجمان پولیس کے مطابق سگیاں مویشی منڈی پر لگے پولیس کیمپ اور پوائنٹس پر لگی سیکورٹی کو چیک کیاایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق مویشی منڈیوں میں آئے بیوپاریوں اور خرید و فروخت کے لیے آنے والے تمام افراد کو بھر پور تحفظ فراہم کیا جا رہا ہیمویشی منڈی کے گرد و نواح میں موثر پیٹرولنگ جاری رکھیں منظور شدہ پوائنٹ کے علاو?ہ مویشیوں کی خرید وفروخت پر پابندی ہیشہری منڈیوں میں رقم کی ادائیگی اور لین دین کے وقت احتیاط کریں نوسر بازوں اور جیب تراشوں سے ہوشیار رہیں حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے تمام تر حفاظتی اقدامات کو اپناتے ہوئے فرائض منصبی سر انجام دیں